29 جون، 2017، 1:25 PM

امریکہ کی 6 مسلم ممالک کے شہریوں پر آج سے سفری پابندیاں نافذ

امریکہ کی 6 مسلم ممالک کے شہریوں پر آج سے سفری پابندیاں نافذ

امریکی محکمہ خارجہ نے 6 مسلم ممالک کے شہریوں پر آج سے سفری پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ  نے 6 مسلم ممالک کے شہریوں پر آج سے سفری پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیبیا، صومالیہ، سوڈان، ایران، شام اور یمن کے شہریوں پر سفری پابندیوں کا قانون منظور کیا تھا جسے ماتحت امریکی عدالت نے منسوخ کردیا تھا، تاہم امریکی سپریم کورٹ نے سفری پابندی کو اکتوبر تک جزوی طور پر بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے متعلقہ سفارت خانوں کو نئی ہدایات جاری کی جن کے تحت ان 6 ممالک کے شہریوں کو صرف اس صورت میں ویزا جاری کیا جائے گا اگر ان کے قریبی عزیز امریکہ میں مقیم ہوں یا ان کے وہاں کاروباری روابط ہوں۔ امریکی میڈیا کے مطابق صرف ان لوگوں کو ویزا ملے گا جن کے والدین و بچے، شوہر یا اہلیہ، بہو یا داماد اور حقیقی بہن بھائی امریکہ میں مقیم ہوں، جب کہ والدین کے بھائی بہن یا اپنے بھائی بہنوں کے بچوں کو قریبی رشتہ دار تصور نہیں کیا جائے گا اور ان کی امریکہ میں موجودگی کی بنیاد پر ویزا جاری نہیں دیا جائے گا۔ نئی پابندیوں سے وہ لوگ متاثر نہیں ہوں گے جن کے پاس پہلے سے امریکی ویزا موجود ہے ۔امریکی سپریم کورٹ اکتوبر میں دوبارہ صدر ٹرمپ کی اس پابندی کو برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 روز کی سفری پابندی اور پناہ گزینوں پر 120 روزہ پابندی عائد کی تھی۔

News ID 1873523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha